the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہر صبح الارم بجنے پرہم اٹھتے ہیں اورمعمولات کے بعد زندگی کی دوڑ دھوپ میں مصروف ہوجاتے ہیں لیکن پورا دن ہم سے کام پر توجہ اور یکسوئی کا تقاضہ بھی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض غذاؤں کو لازمی جزوبنانے سے جسم میں پھرتی اور دماغ میں تازگی اور یکسوئی پیدا ہوتی ہے لیکن کافی اور چائے کے مقابلے میں یہ زیادہ پرتاثیر اور بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ جان لیں کہ ذہنی طور پر حاضر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جاگتے رہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا حافظہ بھی بہتر ہو اورفیصلہ کرنے کی قوت بھی بہترین ہو۔
سیب میں قدرتی شکر اور فائبر (ریشے) کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ جسم میں جاکر سیب دھیرے دھیرے ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز خارج کرتا رہتا ہے جو دماغ کو توانا رکھتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ سیب میں ایک اہم شے کیورسٹن موجود ہوتی ہے جو اعصابی خلیات کی سوزش کو دور کرتے ہیں۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کا باقاعدہ استعمال نیوروٹرانسمیٹر کو طاقتور بناکر الزائیمر اور دیگر امراض



کو دور کرتا ہے۔
ایواکیڈو یا مگرناشپتی اب پاکستان کے بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے لیکن یہ باہر سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس میں موجود کئی اہم اجزا دماغی کیفیت، صلاحیت اور افعال کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے خاص لحمیات یعنی فیٹس دماغی اعصاب اور ان کے سگنلز کو بہتر بناکر دماغ کو چاق و چوبند رکھتے ہیں۔
گہرے سبز پتوں والی سبزیاں:
پالک اور گہری رنگت والے پتوں کی سبزیاں دماغ کو برق رفتاری عطا کرتی ہیں۔ ان میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی 9 کی وافر مقدار ہوتی ہے جنہیں فولیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگر جسم میں ان اجزا کی کمی ہوجائے تو اس سے ڈپریشن کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس سے دماغ کے اندر کیمیائی توازن متاثر ہوجاتا ہے۔
ناشتہ:
جی ہاں صبح کا ناشتہ آپ کے ذہن کو تازہ و بہتر رکھنے کی سب سے پہلی کلید ہے۔ خواہ دلیہ کھائیں، انڈہ یا دہی ۔ ناشتے میں ان کا استعمال مختصر مدت کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ جو لوگ صبح کے ناشتے میں یہ چیزیں استعمال کرتے ہیں وہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھاپاتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.